سمبل ٹو پیر کھارا ٹریک – چکوال

4
(1)

سمبل ٹو پیر کھارا ٹریک

کوہستان نمک کا سلسلہ صوبہ پنجاب میں مغربی جانب کالاباغ کے پہاڑوں سے لے کر مشرقی جانب جہلم کے پہاڑوں تک پھیلا ہوا ہے۔ جس میں نمک کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور اس سالٹ رینج کا نمک یورپ کی منڈی میں بھی نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔ اس سالٹ رینج میں سیاحت کی تقریبا تمام اقسام کے لیے موزوں ماحول اور مقامات دستیاب ہیں۔ یہاں سیر و سیاحت کی بہترین شاخ ایڈوینچر ٹوررزم میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بہت کچھ موجود ہے۔ سالٹ رینج کے علاقے میں سمبل گاؤں سے پیر کھارا تک ایک بہترین آف روڈ ٹریک ہے جو ایڈوینچر سے بھرا پڑا ہے۔

Starting Point of Trek

End Point of Trek

اس ٹریک کی شروعات ایک جانب چکوال کے گاؤں سمبل کے قریب سے ہوتی ہے۔ یہ ٹریک نیچے پہاڑوں میں بنی نمک کی کانوں سے نمک لانے والے ٹرکوں کا کچہ رستہ ہے۔ جس پر مختلف بناوٹ کے کئی پہاڑ پانی کی ندی اور جنگلی جانور دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ٹریک سمبل گاؤں کے قریب سے موٹر وے کے پل سے نیچے سے نکل کر شروع ہوتا ہے۔ ٹریک کے شروعات میں ہی قدرتی چشموں کے پانی پہ بنی جھیل بلیو پرل لیک کا خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے، اس جھیل کو یہ نام چکوال کے بہترین صحافی و سیاح یاسین چوہدری صاحب نے دیا جنہوں نے کیوٹ کے نام سے سوشل میڈیا پر پیج بنا رکھا ہے اور چکوال کی سیاحت میں ان کا ایک نمایاں کردار ہے۔ اس جھیل کے قریب ہے ایک نئی آبشار بھی سامنے آئی ہے جو حالیہ برس کے ساون میں ہوئی بارشوں کے بعد چلنا شروع ہوئی اور ابھی تک رواں ہے۔

اس نظارے سے آگے چند کلومیٹر کی مکمل اترائیاں ہیں جن میں رک رک نظارہ لینے کو کافی مقامات ہیں لیکن اس میں چڑھائی چڑھتے ہوئے نمک سے لدے ٹرکوں کا خیال رکھنا لازمی ہے۔ پہاڑی اتر جانے کے بعد نیچے پہنچنے پر اسی لیک کا پانی ساتھ ساتھ چلنے لگتا ہے۔ یہاں سے ٹریک قدرے ہموار ہو جاتا ہے لیکن پہاڑی علاقہ اور ندی کے بہتے تیز پانی کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ کچھ آگے چل کر جب سویک لیک کا پانی بھی ساتھ میں ملتا ہے تو پانی کا بہاو اور تیز ہونے لگتا ہے۔ پھر ساتھ میں نمک کی کانیں دکھنے لگتی ہیں اور یوں اسی ندی کے پانی سے گزرتے ہوئے اور نمک کی کانوں کا نظارہ لیتے ہوئے، دربار پر پہنچ کر یہ ٹریک اختتام پذیر ہوتا ہے۔

ٹریک کے اختتام سے کچھ پہلے نمک کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ایک ڈھابہ نما ہوٹل بھی ہے۔ جو اس ٹریک کا میرا سب سے پسندیدہ پوائنٹ ہے۔ ہوٹل کے گردونواح میں بلند و بالا پہاڑ اور رستے سے چند فٹ نیچے گہرائی میں ندی بہتی ہے۔ اس ہوٹل سے آگے دربار تک کا رستہ ہموار اور آسان ہے۔ اگر پیر کھارا کی جانب سے آیا جائے تو اس ہوٹل تک کار پر آیا جا سکتا ہے۔ اس سے آگے کار کے لیے پانی میں سے گزرنا مشکل ہے۔

اس ٹریک پر جانے کے لیے اچھی 125 سی سی یا اس سے بڑی موٹرسائیکل کا ہونا ضروری ہے یا پھر یہ ٹریک جیپ پر با آسانی کیا جا سکتا ہے۔ پانی کے تیز بہاو اور پانی کے اندر کے اتار چڑھاو کی وجہ سے کار یا چھوٹی موٹرسائیکل کا جانا مشکل ہے۔ اس کے علاوہ اگر پیدل ٹریکنگ کرنا چاہیں تو یہ علاقہ اس کے لیے بھی بہترین ہے۔ یہ ٹریک ایک ہی وقت میں ہائیکنگ، آف روڈ، نیچر لورز، ایکسپلورنگ اور معدنیات میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک بہترین مقام ہے۔ اگر آپ یہاں کے سفر کو جائیں تو پینے کے لیے پانی ضرور ساتھ لے جائیں کیونکہ ندی کا پانی نمکیات حل ہو جانے کی وجہ سے پینے کے قابل نہیں رہتا۔

اگر آپ ایسے مقامات پر جائیں تو صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ یہ آئندہ آنے والی نسلوں کو یوں مکمل خوبصورتی کے ساتھ دیکھنے کو ملیں۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4 / 5. Vote count: 1

No votes so far! Be the first to rate this post.

As you found this post useful...

Follow us on social media!

We are sorry that this post was not useful for you!

Let us improve this post!

Tell us how we can improve this post?

Hi Reader ! Want to Sign-up for Newsletter ?

We don’t spam! Read our privacy policy for more info.

Let's Chat with Author: Farhan Raja

میرا تعلق شہر چکوال سے اور سالٹ رینج کے علاقے میں چھپے مقامات کو ڈھونڈنا میرا شوق ہے۔
https://www.facebook.com/farhan.raja26
03369227392

Post Disclaimer & Copyrights

The information contained in this post is for general information purposes only. The information is provided by author of سمبل ٹو پیر کھارا ٹریک - چکوال and while Travel Guide Pakistan endeavor to keep the information up to date and correct, we make no representations or warranties of any kind, express or implied, about the completeness, accuracy, reliability, suitability or availability with respect to the information or related graphics contained on the post for any purpose.

For any copyright claim violated by blogger contact travel guide Pakistan through contact tab

3 thoughts on “سمبل ٹو پیر کھارا ٹریک – چکوال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!